English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جارحانہ سفارتکاری، بھارتی وزیر خارجہ کو کھری کھری سنا دی،اہم تقریب کا بائیکاٹ

القمر

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جارحانہ سفارتکاری کرتے ہوئے بھارتی ہم منصب کی تقریر سننے سے انکار کردیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سائڈ لائنز پر سارک ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر آئے تو شاہ محمود قریشی انہیں کھری کھری سنا کر تقریب کا بائیکاٹ کرکے چلے گئے۔
شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب کی تقریر سننے سے انکار کردیا اور کہا کہ بھارت کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، بھارت پہلے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے، پاکستان کشمیریوں کے قاتلوں کے ساتھ نہیں بیٹھے گا، بھارت کشمیریوں کے انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے