English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعظم عمران کی اقوامِ متحدہ میں دھواں دار تقریر سے ٹوئٹر تعریقی پیغامات سے بھر گیا

القمر

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان انہیں خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب کے حوالے سے ٹوئٹر تعریقی پیغامات سے بھر گیا جبکہ ’عمران خان وائس آف کشمیر‘ عالمی پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے وزیراعظم کے خطاب کو اپنے انداز میں سراہا۔ ترجمان پاک فوج نے ٹوئیٹ کیا 27 فروری ………27 ستمبر۔۔

27 Feb….27 Sep
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) September 27, 2019
واضح رہے کہ27 فروی 2019 کو بھارتی فوج کی جارحیت کے جواب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے بھارت کے 2 طیارے مارے گرائے تھے جب کہ ایک پائلٹ ( ابھی نندن) کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔
ایک اور ٹوئٹ میں ترجمان پاک فوج نے وزیراعظم کے آخری گولی اور آخری سانس تک لڑنے کے بیان اور عزم کو سراہا ۔

آخری گولی۔۔آخری سپاہی۔۔۔آخری سانس۔۔۔۔???لا اله الا اللهend_iA…make a choice pic.twitter.com/cuCpImfzSf
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) September 27, 2019
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ چند ماہ کے دوران عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا ہے، ان کی کشمیری عوام کیلئے جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اب دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کو ہر گز نظر انداز نہیں کرسکتی۔

پیراگون ہاؤسنگ کیس:خواجہ بردران کو آج احتساب عدالت پیش کیا…

وزیر اعظم قائم کررہے ہیں سادگی کی مثالیں، ایک اور اہم قدم نے…

کشمیر کے سفیر نے نہ صرف کشمیریوں کا بلکہ پوری امّت مسلمہ کا…

Prime Minister Imran Khan has lifted Pakistan’s International stature in just few months. His struggle for the people of #Kashmir is bound to be successfulWorld can’t remain ignorant of brewing humanitarian crisis in Indian occupied Jammu Kashmir now! #ImranKhanVoiceOfKashmir
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) September 27, 2019
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پہلی بار کشمیریوں کے مصائب دنیا کے سامنے بہترین انداز میں بیان کئے گئے ہیں، وزیراعظم نے اپنے وعدے کو پورا کر دکھایا وہ کشمیر کاز کے چیمپیئن ہیں۔ 

For the first time in our history, the miseries of Kashmiri people are being narrated effectively at the global stage. PM IK has remained fully true to his commitment. He has championed Kashmir Cause in the best possible manner. More power to him ? #ImranKhanVoiceOfKashmir
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) September 27, 2019
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے وزیراعظم کی تقریر کو سراہتے ہوئے کہا کہ زبردست مسٹر خان نے آپ نے کردکھایا۔

Nailed it absolutely Mr Khan! Wow.
— Ramiz Raja (@iramizraja) September 27, 2019
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے