ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر: رئیل کشمیر ایف سی کی دستاویزی فلم بافٹا ایوارڈز کے لئے نامزد

سری نگر،28ستمبر (ساؤتھ ایشین وائر)
سرینگر میں مقیم فٹ بال کلب رئیل کشمیر ایف سی کی ایک دستاویزی فلم کوبرٹش اکیڈمی فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس (بافٹا) فلم ایوارڈ اسکاٹ لینڈ میں نامزدکیا گیا ہے۔
سابقہ رینجر ڈیوڈ رابرٹسن کی ریئل کشمیر ایف سی کی بی بی سی اسکاٹ لینڈ کے ذریعہ نشر کی جانے والی اس دستاویزی فلم کو دو کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔ساؤتھ ایشین وائر کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم کے ہدایت کار گریگ کلارک کوڈائریکٹر فیکچول کیٹیگری کے لئے نامزد کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ، جب کہ اس پروگرام کا مقابلہ ‘سنگل دستاویزی فلم’ کیٹیگری میں ہوگا۔
بدھ کو ریئل کشمیر ایف سی نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر لکھاکہ جب آپ کے کلب میں ایک دستاویزی فلم BAFTA اسکاٹ لینڈ کے تحت نامزد ہوجائے تو وہ خود کو حقیقت پسندی کا احساس دلاتا ہے۔
ریئل کشمیر ایف سی کو 2017-18 کے سیزن میں آئی لیگ کے دوسرے ڈویژن کے چیمپین بننے کے بعد ٹاپ ڈویژن آئی لیگ میں ترقی دے دی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں