بخارسٹ،28ستمبر (ساؤتھ ایشین وائر): EA اسپورٹس کی مشہورزمانہ ویڈیو گیم کا فیفا 20 گیمنگ کا ٹائٹل آؤٹ ہوچکا ہے اور اس ویڈیو گیم میں ریاست جموں وکشمیر ہندوستان کے نقشے شامل نہیںدکھایا گیا۔
عالمی نیوز ایجنسی ساؤتھ ایشین وائرنے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر کے مطابق ، مشہور فٹ بال ویڈیو گیم کی تازہ ترین قسط میں ریاست جموں وکشمیر کوہندوستان کے نقشے شامل نہیں کیا گیا۔
فیفا 20 فٹ بال کا ویڈیو گیم ہے جو فیفا سیریز کے حصے کے طور پر الیکٹرانک آرٹس کے ذریعہ شائع ہوتا ہے۔ یہ فیفا سیریز کی 27 ویں قسط ہے ، اور 27 ستمبر 2019 کو مائیکروسافٹ ونڈوز ، پلے اسٹیشن 4 ، ایکس بکس ون ، اور نینٹینڈو سوئچ کے لئے جاری کیا گیا تھا۔
