کراچی: وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کی گونج صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا کے کونے کونے تک سنائی دی۔ وزیراعظم کی دبنگ تقریر گزشتہ روزپاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ اور دنیا بھر میں ٹرینڈنگ میں رہی۔ وزیراعظم کی تقریر کو جہاں پوری قوم نے سراہا وہیں فنکار برادری نے بھی عمران خان کی جنرل اسمبلی میں کی جانے والی تقریر کو شیر کی دہاڑ سے قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج وزیراعظم عمران خان نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
پیرس فیشن ویک میں شریک اداکارہ ماہرہ خان نے وزیراعظم کی تقریر سننے کے بعد ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالآخر میں نے وزیراعظم کی تقریر دیکھ لی۔ عمران خان آپ نے ہم سب کے سر فخر سے بلند کردئیے۔
Finally got to watch the speech… @ImranKhanPTI you make us proud!!♥️🇵🇰
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) September 27, 2019
ہمایوں سعید نے وزیراعظم کی تقریر کو سراہتے ہوئے انہیں ایک سچا اور متحرک لیڈر قرار دیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نے اپنا پیغام بہت ہی واضح اور بلند آواز میں دنیا تک پہنچایا مجھے عمران خان پر بے حد فخر ہے۔
Prime Minister Imran Khan packs a powerful punch with his eloquent speech and tremendous passion. As a truly dynamic leader, he gets the message across loud and clear. So proud of him! #UNGA2019 pic.twitter.com/n9jlZ6LbzK
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) September 27, 2019
حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے عمران خان کے روپ میں نعمت سے نوازا، جنہوں نے آج ثابت کردیا کہ وہ صرف پاکستان اور کشمیر کے لیڈر (قائد) نہیں ہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیڈر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ انسانیت اور اسلام کی سب سے بڑی آواز ہیں۔ اللہ عمران خان کو سلامت رکھے۔
اداکار شان شاہد اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو جاندار انداز میں پیش کرنے اور بہترین تقریر کرنے پر جذباتی ہوگئے، اور کہا کہ وزیراعظم کی تقریر سن کر خوشی کےمارے ان کے آنسو چھلک پڑے۔ انہوں نے تالیاں بجاکر عمران خان کو سراہا اور کہا انہیں آج بے حد فخر محسوس ہورہا ہے۔ آپ نے اقوام متحدہ میں اس مٹی کا سچا بیٹا بن کر تقریر کی جو ناصرف ایک سچا لیڈر ہوتا ہے بلکہ اپنی عوام کی خوشحالی اورامن کا بھوکا ہوتا ہے۔ آپ نے کسی شیر کی طرح اقوام متحدہ میں تقریر کی ایسا شیر جو آخری سانس تک آزادی کے لیے لڑتا ہے۔ پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے۔
Dear Pm @ImranKhanPTI I cried I clapped I felt proud . you spoke as the son of the soil a true leader who strives for peace and betterment of his people . You spoke like a lion who will fight for freedom till the last breath . The nation sir stands behind you in every word.🇵🇰
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) September 27, 2019
اداکارہ مہوش حیات نے بھی وزیراعظم کی تقریر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں آپ جیسا لیڈر ملا جس نے فصاحت کے ساتھ ہمارا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھا۔ اقوام متحدہ کو کشمیر میں جاری آپریشن کو ختم کرنا ہوگا۔
Our PM’s address to the UNGA was awe inspiring. So glad that we have a leader who so eloquently put our case to the world. The UN has to take heed end the oppression in Kashmir. Remember the Pakistani nation are like cornered tigers don’t provoke us! 🇵🇰#ImranKhanVoiceOfKashmir
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) September 27, 2019
گلوکار و اداکار فرحان سعید نے کہا مجھے فخر ہے کہ میں نے عمران خان کو ووٹ دیا، مجھے فخر ہے کہ آپ میرے قائد ہیں، مجھے فخر ہے کہ آپ پاکستان کے وزیراعظم ہیں، مجھے فخر ہے کہ ہمارے پاس آپ ہیں، مجھے فخر ہے کہ میں پاکستانی ہوں، واہ کیا تقریر تھی، کیا وژن تھا۔
I feel proud to have voted for you, I feel proud to have you as my leader, I feel proud to have you as Pakistans Prime Minister, I feel proud to have you @ImranKhanPTI , I feel proud to be a Pakistani. What a vision, what a speech !#ImranKhanVoiceOfKashmir
— Farhan Saeed (@farhan_saeed) September 27, 2019
اداکار ہارون شاہد نے لکھا وزیراعظم کی تقریر سن کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔ ہم کس طرح وزیراعظم کی اس تقریر کا حق اداکرسکتے ہیں جو انہوں اقوام متحدہ میں ہماری نمائندگی کرتے ہوئے کی۔ سلام ہے عمران خان آپ پر۔
I’m in tears. How can we ever repay Imran Khan for the way he’s represented us at the #UNGA2019 Salute to you Imran Khan!! 🇵🇰♥️#ImranKhanVoiceOfKashmir
— Haroon Shahid (@HaroonsMusic) September 27, 2019
گلوکار، اداکار اور میزبان فخر عالم نے وزیراعظم کی تقریر کو شیر کی دہاڑ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا عمران خان نے مودی کے جھوٹوں کو کلین بولڈ کرکے تنقید نگاروں کے منہ پر چھکا دے مارا۔ ان کی تقریر کا آخری جملہ شیرکی دہاڑ تھا۔ ان کا پیغام بہت واضح تھا کہ ہم امن چاہتے ہیں لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو سامنے والے کو ایسا حریف ملے گا جو آپ کی بنیادیں ہلا دے گا۔
PM @ImranKhanPTI just clean bowled the lies of @narendramodi and hit all his doubters/haters for a SIX. His closing sentences were the roar of a lion. His message is clear we want PEACE but if u impose WAR then you will find a worthy opponent that will rattle your foundations.
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) September 27, 2019
