اسلام آباد: معروف اداکارہ مہوش حیات کی مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گفتگو کرنے سے انکار کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پاکستان سے اداکارہ کو دیئے گئے تمغہ امتیاز واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
صدارتی ایوارڈ یافتہ مہوش حیات سے ایک تقریب کے دوران ایکسپریس نیوز کے نمائندے نے پوچھا کہ آپ نے یتیم بچوں کی کفالت کی ذمہ داری اُٹھائی ہے تو کیا مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں یتیم بچوں کے لیے بھی کچھ سوچا ہے؟ تاہم اداکارہ نے حیران کم طور پر جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے مسئلہ کشمیر پر بات کرنے سے منع کیا گیا ہے۔‘
معروف اداکارہ کی کشمیر پر بات کرنے سے انکار کی ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور اداکارہ کو جانبدارانہ رویہ رکھنے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اداکارہ سے ستارہ امتیاز واپس لینے کا مطالبہ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹویٹر پر ’’ RevokeMehwishHayatCivilAward# ‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
Mehwish Hayat’s journey from Kashmir banega Pakistan to "Mujhe Kashmir pe bolne se mana kiya hai.” I bet Mehwish Hayat can still blame Priyanka Chopra for her own hypocrisy. pic.twitter.com/1rZY9Cm3Fp
— Naila Inayat नायला इनायत (@nailainayat) September 29, 2019
دوسری جانب اداکارہ مہوش حیات نے ٹویٹر پر موقف پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ویڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے، میں پہلے بھی عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتی آئی ہوں اور آئندہ بھی کرتی رہوں گی جس کے لیے منصوبہ بندی بھی کر رکھی ہے۔
A lot of celebrities and bloggers have exposed their human inside them. Today @MehwishHayat exposed herself. I wonder someone who is scared to take the name of Kashmir deserves Tamgha e Imtiaz?
— Hassaan Niazi (@HniaziISF) September 29, 2019
She don’t deserve this award gov must take action against her and revoke this civil award. #RevokeMehwishHayatCivilAward
— Zain Shiekh (@ZainShiekh3) September 30, 2019
Kashmir is not political issue it’s life and death issue for Pakistan
— khan Yousaf Zai (@khanYou40343787) September 29, 2019
مہوش حیات نے وضاحت پیش کی کہ یہ ایک فلاحی ادارے کی تقریب کی ویڈیو ہے جس کے ضابطہ اخلاق کی پابند تھی اور مجھے کہا گیا تھا کہ تقریب کے دوران سیاسی معاملے پر اور کوئی بھی غیر متعلقہ گفتگو نہیں کرنی ہے۔ خیال رہے کہ مہوش حیات اس موقع پر پینی اپیل نامی تنظیم کی ایک فلاحی تقریب میں موجود تھیں اور وہ اس تنظیم کی سفیر بھی ہیں۔
The leaked video is being taken out of context. I’ve been the most vocal on #Kashmir issue globally will continue to do so. I have big plans for next steps. This was a charity event was requested by the PR not to be political not distract from the orphans I was there to help
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) September 29, 2019
