لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) 1975ء کی مشہور بھارتی فلم شعلے کا ایک اہم کردار ’’کالیا‘‘ یعنی ویجو کھوٹے 78 برس کی عمر میں چل بسے، کالیا ایک عرصے سے بیمار تھے اور ان کے مختلف اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جس کے بعد ان کی موت واقع ہوئی۔ ان کی آخری رسومات پیر کو ہی ادا کردی گئیں۔ سوشل میڈیا پر لوگ بڑی تعداد میں انہیں یاد کر رہے ہیں۔

