English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خوشبوؤں کے شہرپیرس کے فیشن ویک میں ماہرہ خان کے اسٹائل اور خوداعتمادی نے دھوم مچادی

امریکی اداکارہ کارلا کمیلا کیبیلو کے ساتھ ماہرہ خان کی تصویر نے سوشل میڈیا پر آگ لگادی ہے
ماہرہ کی برطانوی اداکارہ ہیلن میرن کے ساتھ رقص کی ویڈیو بھی بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے
پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)خوشبوؤں کے شہر پیرس میں جاری پیرس فیشن ویک میں ماہرہ خان نے اپنے اسٹائل اور خوداعتمادی سے دھوم مچادی۔پاکستان کی خوبصورت اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں پیرس میں منعقد ہونے والے ’’پیرس فیشن ویک‘‘ میں موجود ہیں، جہاں وہ پہلی بار انٹرنیشنل برانڈ لوریال پیرس کی سفیر کی حیثیت سے پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔ ماہرہ خان پاکستان کی پہلی اداکارہ ہیں جو پیرس فیشن ویک میں حصہ لے رہی ہیں۔ماہرہ خان کی فیشن ویک کے دوران تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں جب کہ ماہرہ خان کے اسٹائل اور خوبصورتی کو بے حد سراہا جارہا ہے۔ ماہرہ خان کی دیگر لوریال گرلز کے ساتھ تصاور بھی بہت زیادہ وائرل ہورہی ہیں جب کہ امریکا کی مقبول ترین گلوکارہ، موسیقار اور اداکارہ کارلا کمیلا کیبیلو کے ساتھ ماہرہ خان کی تصویر نے سوشل میڈیا پر آگ لگادی ہے اور ماہرہ کے مداح شوبز کی دنیا کی دو بڑی ہستیوں کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کرنے سے خود کو روک نہیں پارہے ہیں۔ماہرہ خان نے گزشتہ روز لوریال کی سفیر کی حیثیت سے کمیلا کیبلیو اور لوریال پیرس کی دیگر خواتین کے ساتھ ریمپ پر واک کی۔ اس دوران ماہرہ بہت زیادہ پْراعتماد نظر آئیں۔ ماہرہ کو دیکھ کر ایسا لگ ہی نہیں رہا کہ وہ اتنے بڑے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پہلی بار حصہ لے رہی ہیں۔ بلاشبہ ماہرہ خان نے پیرس فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کرکے بین الاقوامی طور پر پاکستان کا نام روشن کردیا۔ماہرہ خان کی پیرس فیشن ویک کے دوران برطانوی اداکارہ ہیلن میرن کے ساتھ رقص کی ویڈیو بھی بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے دونوں نہایت خوشگوار انداز میں رقص کررہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے