ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل کورٹ میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت مکمل ہوگئی ہے ‘عدالت نے فریقین کے دلائل اور گواہوں کے بیانات اور جرح مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو آج سنایا جائیگا۔ ماڈل کورٹ میں ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں استغاثہ اور وکلاء کی جانب سے بحث کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو آج سنایا جائیگا۔ واضح رہے کہ فیس بک ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنیوالی ماڈل قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے15جولائی 2016 کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔

