کراچی: پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ان کی شہرت کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا۔
مسئلہ کشمیر پر بات کرنے سے انکار کے بعد تنقید کا نشانہ بننے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مجھے کسی وضاحت کی ضرورت نہیں، جس ایونٹ کی وڈیوکو لے کر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اُسی ایونٹ کے دوران میں نے کشمیر کے معاملے پر بات کی تھی جس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جب کہ ایسے اور بھی وڈیو کلپس ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا مستقبل خراب کرنے سے پہلے تنقید کرنے والے پہلے معاملے کو پوری طرح جانچ لیا کریں، کشمیر معاملے کو لے کر میری شہرت کو داغدار نہیں کیا جاسکتا اور میں کشمیر کے لیے لڑتی رہوں گی جیسے لڑتی آئی ہوں۔
Not that any clarification is needed. But here are clips frm the same event as the leaked video where I think I am talking abt Kashmir – there are several others as well. Before defaming me in future – look at the whole picture first. Tarnishing my image in this way will not..1/2 pic.twitter.com/VVYEIoU4qn
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) October 1, 2019
2/2… Tarnishing my image in this way will not stop me from fighting for the Kashmiri cause as I have been. I am humbled by the fact that my opinion means so much. I see it as a responsibility and will not shy away for fighting for injustices where ever I see them.
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) October 1, 2019
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا علم ہے کہ میری رائے کی بہت اہمیت ہے اورمیں کبھی بھی ناانصافیوں کے خلاف لڑنے سے نہ شرماؤں گی اورنہ پیچھے ہٹوں گی۔
واضح رہے کہ مہوش حیات کی مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پرگفتگوکرنے سے انکارکرنے کی ویڈیووائرل ہوگئی تھی جس پرسوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پاکستان سے انہیں دیئے گئے تمغہ امتیاز واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
