کراچی (نیٹ نیوز) پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ چاکلیٹی ہیرو وحید مراد مرحوم کی آج 81 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، اس موقع پر گوگل نے وحید مراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنا لوگو پاکستانی ہیرو کے نام سے موسوم کر دیا ہے۔ پاکستانی فلم بینوں نے اس اقدام پر گوگل کا شکریہ ادا کیا ہے۔

