English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آفرز ہونے کے باوجود بھارتی فلموں میں کام نہیں کیا، سجل علی

پاکستانی ٹی وی فنکاروں نے بحران زدہ فلم انڈسٹری کو ایک نئی زندگی دینے کی کوشش کی ہے
پاک بھارت حالات ٹھیک ہو جانے تک پاکستانی فنکار بھارتی فلموں میں کام نہیں کریں گے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی خوبرو اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی جانب سے آفرز ہونے کے باوجود بھارتی فلموں میں کام کرنے سے انکار دیا۔ذرائع کے مطابق سجل علی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹی وی فنکاروں نے بحران زدہ فلم انڈسٹری کو ایک نئی زندگی دینے کی کوشش کی ہے، جس میں فلمسازوں اور ہدایت کاروں کی کاوشیں بھی قابل قدر ہیں جن کی فلموں میں کام کر کے احساس ہوا کہ وہ پروفیشنل ازم پر یقین رکھتے ہیں۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جب تک کشمیریوں کے ساتھ بھارتی حکومت کے مظالم ختم نہیں ہوں گے، پاکستانی فنکار بھارتی فلموں میں کام نہیں کریں گے۔اداکارہ سجل علی نے مزید کہا کہ بھارتی فلم ’’مام‘‘ میں کام کر کے بہت شہرت ملی ، اب پاک بھارت کے حالات ٹھیک ہو جانے تک اْن کا بھارت میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، آ فر ملنے پر بھی دوسری بھارتی فلم میں کام نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے