لاہور (این این آئی) اداکارہ سعدیہ امام نے اپنی ساتھی اداکارائوں کو مناسب وقت پر شادی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی یہ سوچ رکھتا ہے کہ شادی کے بعد شوبز میں اہمیت کم ہو جاتی ہے تو یہ قطعاً غلط ہے۔ میں شوبز میں کام کرنے والی اداکارائوں کو مشورہ دوں گی کہ وہ بغیر کسی وجہ کے شادی میں تاخیر نہ کریں بلکہ جلد سے جلد شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کریں اور وہ اس زندگی سے بھرپور لطف اندوز ہوں گی۔

