English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر:ناہیدہ نبی، وادی کی پہلی خاتون ریسلر


نئی دہلی: مقبوضہ کشمیرکی پہلی ریسلرناہیدہ نبی ان دنوں جموں کے کٹرا میں ہونے والے دنگل میں حصہ لے رہی ہیں جہاں نوراتری کے موقع پر”مشن دوستی گرینڈ ریسلنگ ”مقابلے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق کے مطابق ناہیدہ نبی ضلع بارہمولہ کے سوپورعلاقے کی رہنے والی ہیں اورکشمیرکی پہلی خاتون ریسلرہیں۔ انہوں نے کشمیرمیں رہتے ہوئے ہی ریسلنگ کا آغاز کیا ۔ ناہیدہ نبی چاہتی ہیں کہ کشمیرمیں ان کی طرح اورلڑکیاں بھی ریسلنگ میں آگے بڑھیں۔
ناہیدہ نبی کا خواب مقبوضہ کشمیرمیں ریسلنگ اکیڈمی کھول کروادی کی بیٹیوں کوکھیلوں میں آگے لانا ہے۔ اس کے لئے انہوں نے ‘بیٹی کوپہلوان بنا’ کا نعرہ بلند کیا ہے۔ ناہیدہ نبی نے کہا ‘اگرحکومت میرے مشن میں تعاون کرے تومیں لڑکیوں کی ایک ٹیم کوٹریننگ دے سکتی ہوں۔ ساؤتھ ایشین وائرکے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وادی میں لڑکیوں کو کھیل کی قیمت کا اندازہ نہیں ہے۔
ناہیدہ نے کہا کہ ‘میں وزیراعظم نریندرمودی سے اپیل کرنا چاہتی ہوں کہ وہ ‘بیٹی بچا، بیٹی پڑھا’ کے ساتھ ساتھ بیٹی کو بڑھا اوربیٹی کوپہلوان بنا’ کے پروگرام پربھی کام کریں۔ ساؤتھ ایشین وائرکے ساتھ بات کرتے ہوئے ناہیدہ نے کہا کہ کشمیرکے حالات کے پیش نظرانہیں کسی بھی کوچ سے ٹریننگ نہیں ملی۔ اس نے پہلے قومی ریسلنگ مقابلے سال 2018 میں اترپردیش کے گونڈہ میں حصہ لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے