سیاست
نیب ٹیم کل شہباز شریف کے گھر جائے گی
مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے حوالے سے نیب کی ٹیم کل ان کے گھر جائے گی ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے شہباز شریف کو اپنی آمد سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ترجمان شریف فیملی عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر نیب کا نوٹس موصول ہوگیا ہے،نوٹس کے بارے میں شہباز شریف اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کر رہے ہیں۔
