English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہانیہ عامر کی ریمپ پر واک کرتے ہوئے عاصم اظہر کیساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل

اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر ڈرامہ سیریل ’پیار کہانی‘ میں بھی کام کررہے ہیں
ابھرتی ہوئی اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی دوستی اور قربتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں
کراچی(کلچرل ڈیسک)کراچی میں ایک تقریب کے دوران ریمپ پر واک کرتے ہوئے گلوکار عاصم اظہر کی ہانیہ عامر کے لیے گانا گانے کی ویڈیو کے بعد اب دونوں کی ایک ساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی دوستی اور قربتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، وہ اکثر تقریبات میں ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں اور اس کے علاوہ اکثر سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر بھی اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔اس سے قبل مختلف تقاریب میں عاصم اظہر ہانیہ عامر کے لیے گانا گاتے دکھائی دیتے رہے ہیں لیکن اب گلوکار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے دورہ امریکا کے دوران ایک کمرے میں بیٹھے ساتھ گانا گارہے ہیں جب کہ عاصم اظہر گانا گانے کے ساتھ ساتھ گٹار بھی بجارہے ہیں۔واضح رہے اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر آج کل ڈرامہ سیریل ’پیار کہانی‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے