English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ذاتی زندگی میں کسی کی مداخلت قبول نہیں ہے ٗ میرا

لاہور (آئی این پی) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ہر انسان کو اپنے انداز میں جینے کا حق ہے، میری ذاتی زندگی میں کوئی مداخلت کرے مجھے یہ قبول نہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہاکہ کہ میں نے کبھی کسی فنکار پر بے جا تنقید کی اور نہ ہی میں دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنا پسند کرتی ہوں کیونکہ ہر انسان کو اپنے انداز میں جینے کا حق ہے، دوسروں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی حدود میں رہیں اور میری ذاتی زندگی میں مداخلت نہ کریں اور نہ ہی میں کسی کو اجازت دوں گی۔ انہوں نے کہاکہ میں چاہتی ہوں کہ تمام فنکار مل جل کر چلیں کیونکہ اس میں شوبز انڈسٹری کا ہی فائدہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے