English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہوش حیات اور ماہرہ خان نے اپنے معاوضوں میں اضافہ کردیا

ماہرہ ایک کروڑ اور مہوش 80 لاکھ روپے مانگ رہی ہیں
فنکاروں کے بڑھتے معاوضوں سے فلم انڈسٹری کو نقصان ہونے لگا
کراچی (کلچرل رپورٹر) پاکستان کی فلم انڈسٹری کی کشتی ایک بار پھر ہچکولے کھانے لگی ہے، ایک طرف تو بھارتی فلمیں بند ہونے کے بعد شائقین نے سنیما گھروں کا رُخ کرنا کم کر دیا ہے دوسری طرف فنکاروں کے بڑھتے ہوئے معاوضے بھی فلم انڈسٹری کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں۔ صف اول کی پاکستانی اداکارائوں مہوش حیات، ماہرہ خان اور مایا علی سمیت دیگر اداکارائوں نے اپنے معاوضوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ ماہرہ خان ایک کروڑ، مہوش حیات 70 سے 80 لاکھ اور مایا علی 60 سے 75 لاکھ روپے ڈیمانڈ کرنے لگ گئی ہیں۔ ایک پرائیویٹ پروڈکشن ہائوس نے 2 نئی فلموں ’’لندن نہیں جائوں گا‘‘ اور ’’لو گرو، ہو جا شروع‘‘ کے لیے مہوش حیات، ماہرہ خان اور مایا علی سے رابطے کیے ہیں، کاسٹ فائنل ہونے پر فلموں کی شوٹنگ دسمبر میں شروع ہوگی تاہم پروڈکشن ہائوسز مالکان کا کہنا ہے کہ اگر ان اداکارائوں نے اپنے معاوضے کم نہ کیے تو انہیں کاسٹ نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے