ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیا یاسر حسین ہالی ووڈ میں انٹری دینے جارہے ہیں؟

 واشنگٹن: فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار یاسر حسین اب ہالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے جا رہے ہیں۔

یاسر حسین ان دنوں اپنی منگیتر اقراء عزیز کے ہمراہ امریکا میں قیام پذیر ہیں جہاں سے انہوں نے ایسی خبر اپنے مداحوں سے شیئر کی ہے جس پر ان کے مداح شش و پنچ میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ کمپنی ڈزنی کی آنے والی فلم ’دی پرنس ڈائریز ‘ کا ایک پوسٹر پوسٹ کیا لیکن اس پوسٹر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں یاسر حسین کی شمولیت کے حوالے سے کچھ لکھا ہوا ہے۔

متنازع بیانات دینے والے یاسر حسین نے اس پوسٹ کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ وہ ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے فلم کے کچھ ہیش ٹیگزبھی استعمال کیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں