کراچی: پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے وزیراعظم کے احساس پروگرام کے تحت لنگراسکیم پرتنقید کرتے ہوئے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ لوگوں کو مانگ کر نہیں کما کر کھانا سکھائیں۔
گلوکارہ رابی پیرزادہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنی روزمرہ کی روٹین مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کے ساتھ حکومتی معاملات پربھی اپنی رائے دیتی نظر آتی ہیں اور اکثر حکومت اور حکومتی ارکان پر تنقید کرنے سے بھی نہیں چوکتیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
حال ہی میں رابی پیرزادہ نے وزیراعظم کے احساس پروگرام کے تحت سیلانی لنگر اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب بہت اچھا کام ہے بھوکے کو روٹی کھلانا۔ لیکن اگر لنگر پر مفت روٹیاں توڑنے کے بجائے آپ اسی لنگر پر لوگوں کو نوکری دیتے تو لوگ محنت کرکے کھانا سیکھتے۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعظم کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ وزیراعظم صاحب آپ سمجھنے کی کوشش کریں، عوام بھکاری نہیں ہے، وہ کام کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں بہت بے روزگاری ہے۔
رابی پیرزادہ کے اس ٹوئٹ کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا جارہا ہے اور لوگ ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ بے روزگاری کا مستقل حل لنگر تقسیم کرنا نہیں بلکہ روزگار کی فراہمی ہے۔
شکیل احمد خان نامی صارف نے رابی پیرزادہ کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا بہت سی عوام ایسی ہے جن میں کام کرنے کی سکت نہیں، کسی کی زیادہ عمر ہوگئی، کسی کو بیماری نے اپنے گھیرے میں لیا ہوا ہے ان کے لیے تو یہ ٹھیک ہے لیکن جہاں تک روزگار کی بات ہے وہ سو فیصد درست ہےمستقل حل روزگار کی فراہمی ہے۔
بہت سی عوام ایسی بھی ہے جن میں کام کی سکت نہیں۔عمر ہو چلی کسی بیماری نے آلیا کمانے والا نا رہا ان کے کام آۓ گا یہ قدم۔
لیکن جہاں تک روزگار کی بات ہے وہ سو فیصد درست ہے۔ مستقل حل روزگار کی فراہمی ہی ہے۔— shakeel ahmed khan (@sakswati) October 9, 2019
بہت سارے لوگوں نے رابی پیرزادہ کے اس ٹوئٹ کو سراہا۔
ویلڈن❤
— 🐦چھـــــــوٹی چڑیــــــــــا🐦 (@RashkEHina10) October 9, 2019
Sai farmaya apny @Rabipirzada
— AMR SAeeD (@AmrsSaeed) October 9, 2019
Exactly
— CHIEF (@CHIEF999S) October 9, 2019
Exactly I agree with you #kashmirkibeti and #chotisibaat
— Muhammad Qasim (@Qasimpathaan) October 9, 2019
تاہم کچھ لوگوں نے رابی پیرزادہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا بی بی اگر ایک مزدور مزدوری کرکے وہاں مفت کی روٹی کھالے اور جو 100، 50 کمائے ہیں وہ شام کو گھر لے جائے تو اس میں بری بات کیا ہے۔
بی بی کھانے کے ٹائم سے پہلے وہاں تالے ہوتے ہیں۔ ایک مزدور مزدوری کر کے دن کو اگر وہاں مفت کی روٹی کھا لے اور جو سو پچاس کھانے پہ لگانے تھے وہ شام کو گھر لے جائے تو بری بات ہے؟؟ 80 سکیموں میں سے ایک سکیم ہے یہ۔ برائے مہربانی مطالحہ کر لیں احساس پروگرام کا۔
— Wajahat Shakoor Qureshi (@wajahatshakoor) October 9, 2019
محمد فہیم نامی صارف نے لکھامہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگ دو وقت کا کھانا بھی نہیں کھا پاتے لہذا اگر کوئی انسان اچھا کام کررہاہو تو اس کی حوصلہ افزائی کریں تنقید نہیں۔ جب کہ انہوں نے رابی پیرزادہ کو مشورہ دیا کہ آپ ماڈل ہیں کیا آپ لنگر خانہ نہیں کھول سکتیں؟
آپ کو پتا ہے مہنگائی بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے لوگ دو وقت کا کھانا بھی نہیں کھاتے۔ کوئی انسان اچھا کام کر رہا ہو تو اس کی حوصلہ افزائی کریں تنقید نہیں۔ کیا آپ ماڈل ہو کر غریبوں کیلئے لنگر خانہ کھول سکتی ہیں۔۔؟
— Muhammad Faheem (@Muhamma13155140) October 9, 2019
