English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرائیلی وزیر کی قیادت میں یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

یوری ایریل نے بلوائیوں کے ساتھ مل کر بیت المقدس کو نقصان پہنچایا ہے‘ فلسطینی وزیر حام ابو الرب
مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) مقبوضہ بیت المقدس میں سیکڑوں یہودی آبادکاروں نے مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر زراعت یوری ایریل نے مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودی بلوائیوں کی قیادت کی، فلسطین کی وزارت اوقاف اور مذہبی امور کے انڈر سیکرٹری حسام ابوالرب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان دراندازیوں کا مقصد مسجد الاقصیٰ کی آزادی کو نقصان پہنچانا ہے۔ ادھر امریکی چرچ کونسل کی طرف سے سینئر رہنمائوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے گرجا گھروں کی املاک پر قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے سنگین نتائج پر تنبیہ کی ہے، گرجا گھروں کے سربراہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان اسرائیلی اقدامات سے نہ صرف القدس کے عیسائیوں کو تشویش لاحق ہے بلکہ عالمی عیسائی برادری کے لیے بھی یہ امر سخت تشویش کا باعث ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے