فلم میں ارباز خان، ببرک شاہ اور شاہد خان شاہی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں
غالب کمال ، اکبر سرحدی اور دیگر فنکاروں نے بھی لاجواب پرفارمنس دی ہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر) اے بی ایس فلم پروڈکشن کی پشتو فلم بادشا آئو شہنشا ہ جس کے پشکار محمد یوسف ہیں جلد ریلیز کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں فلم میں اداکار ارباز خان‘ ببرک شاہ‘ شاہد خان شاہی‘ غالب کمال‘ اکبر سرحدی‘ شانزے‘ مینا ملک‘ حمیرا خان ‘عظیم خان‘ کامران خان وغیرہ شامل ہیں‘ یوسف خان شیر بانو کے بعد بادشاہ آئو شہنشاہ پاکستان کی دوسری پشتو فلم ہے جو مکمل طور پر کراچی میں بنائی گئی ہے اس فلم کے ہدایتکار شاہد خان شاہی اور ڈی او بی عالم خان جبکہ فلم ساز محمدیوسف خان ہیں۔ اس فلم کی موسیقی فرحان سلیم کی مرتب کردہ ہے اور انجمن عرفان آفتاب خان‘ سیف خان اور ستارہ یونس کی آواز میں گانے ریکارڈ کئے گئے ہیں ملک کے مشہور پامسٹ اور اداکار اکبر سرحدی فلم میں ولن بنے ہیں انہوں نے آخری پشتو فلم ’’ دا ظلم انتہا ‘‘ میں کام کیا تھا جس کے بعد اب وہ ایک بار پھر پشتو فلم بادشاہ آئو شہنشا میں اہم کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں ۔شائقین کو اس فلم کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار ہے۔

