English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر:حکومت کا پریس کونسل کوکشمیرکے دورے کی اجازت دینے سے انکار

نئی دہلی(ساؤتھ ایشین وائر)
مقبوضہ کشمیرمیں حکومت نے پریس کونسل آف انڈیا کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو کشمیرکے دورے کی اجازت دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی4 نومبر کے بعد ریاست آسکتی ہے۔
نیوز ایجنسی ساؤتھ ایشین وائر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کے2اگست کو آرٹیکل370 کو ختم کرنے سے پہلے سیاحوں کوریاست چھوڑنے کی ایڈوائزری خارج کرنے کی ہدایت کے دو دن بعد جموں و کشمیر حکومت کے ایڈیشنل سکریٹری نے پریس کونسل آف انڈیا کو مطلع کیا کہ ان کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی 4 نومبر کے بعد ہی ریاست میں آسکتی ہے۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق28 رکنی کونسل نے ریاست کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے 4 ممبروں کی ایک سب کمیٹی بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔اوراس سے متعلق انہوں نے 27 اگست کو جموں و کشمیر حکومت کو خط لکھا تھا۔
اس کے جواب میں 9 اکتوبر کو ای میل کے ذریعہ ایڈیشنل سیکریٹری نے بتایا کہ سب کمیٹی کی درخواست کے جواب میں ریاست کی موجودہ صورتحال کے مدنظر اور سرینگر سے جموں دفاتر کی منتقلی کی وجہ سے سب کمیٹی 4 نومبر کے بعد کسی بھی دن ریاست آ سکتی ہے۔
پریس کونسل تب سے خبروں میں ہے جب اس کے چیئر مین جسٹس سی کے پرساد نے یکطرفہ طریقے سے سپریم کورٹ میں داخل ایک درخواست میں دخل دینے کی اپیل کی ۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق یہ درخواست جموں و کشمیر میں مواصلاتی پابندیوں کو ہٹانے کے لیے کشمیر ٹائمز کے ایڈیٹر انورادھا بھسین کے ذریعہ دائر کی گئی تھی۔
جسٹس پرساد کے ا س اقدام کی میڈیا تنظیموں ،صحافیوں اور کونسل کے سابقہ اور موجودہ ممبران نے سخت تنقید کی تھی۔ان میڈیا تنظیموں میں ایڈیٹرز گلڈ،پریس ایسوسی ایشن ، انڈین ویمنز پریس کور(IWPC)،انڈین جرنلسٹ یونین،ورکنگ نیوز کیمرامین ایسوسی ایشن، پریس کلب آف انڈیا،نیشنل الائنس آف جرنلسٹ اور دہلی یونین آف جرنلسٹ شامل تھے۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق پریس کونسل کے چئیر مین کے ا س قدم سے موجودہ ممبر بھی حیران تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں انہیں اعتماد میں نہیں لیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے