کراچی: عاطف اسلم نے اپنی سریلی اور خوبصورت آواز میں حمد ’’وہی خدا ہے‘‘ پڑھ کر نہ صرف پاکستانیوں کے دل جیتے بلکہ بھارتیوں کو بھی دیوانہ بنادیا اور بھارتی اتنی خوبصورت حمد پڑھنے پر عاطف اسلم کی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے۔
عاطف اسلم نے کوک اسٹوڈیوسیزن 12 کا آغاز حمد باری تعالیٰ ’’وہی خدا ہے‘‘ پڑھ کر کیا اور اتنے بہترین انداز میں خدا کی تعریف بیان کی کہ نہ صرف پاکستان کے بلکہ سرحد پارلوگوں کے بھی دل جیت لیے اور بھارتی بھی کہنے پر مجبور ہوگئے کہ چاہے آواز پاکستان کی ہو یا ہندوستان اس سے احساس ہوتا ہے کہ ہم ابھی بھی انسان ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عاطف اسلم کی آواز میں اتنی خوبصورت حمد سن کر رونگٹے کھڑے ہوگئے
عاطف اسلم کو سوشل میڈیا (ٹوئٹراور یوٹیوب) پر حمد باری تعالیٰ پڑھنے پرجہاں پاکستانی اور دنیا بھر سے مداح سراہ رہے ہیں وہیں لاتعداد کمنٹس اور تبصرے بھارتیوں کے بھی ہیں جو سرحدوں کی بندش کے باوجود خود کو عاطف اسلم کی آواز سننے سے روک نہیں پارہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں ’’حمد‘‘ سوشل میڈیا پر مقبول
بھارت کے شہر احمد آباد سےٹائیگر شروف نامی صارف حمد سن کر نہایت جذبات ہوگئے اور عاطف اسلم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا بھائی سچی رلا دیا آپ نے، بہت خوبصورت۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے عاطف اسلم سے درخواست کرتے ہوئے لکھا مہربانی کرکے ایسے ہی گاتے رہیں اور جلد ہی بالی ووڈ کے لیے گانے گانا بھی شروع کریں ہم آپ کو بہت یاد کرتے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سمجھ نہیں آتا کہ اتنی نعمتوں پررب کا شکرکیسے کروں
❤❤❤ pic.twitter.com/WZpPXnc4CA
— Adarsh Aryan⚡🇮🇳 (@_Maasumladka) October 11, 2019
Beshak hum apki singing s bhut pyaar krte h Atif Sir Khuda apki umr draaz frmaaye from India 🇮🇳🥰
— Ashukhan (@Ashrafq58762773) October 11, 2019
اشوکھان کا تعلق بھارت کے شہر اندور سے ہے اور انہوں نےعاطف اسلم کی آواز میں حمد سن کر نہایت جذباتی لہجے میں کہا بے شک ہم آپ کی گائیکی سے بہت پیارکرتے ہیں۔ عاطف سر خدا آپ کی عمر دراز فرمائے آپ کا مداح بھارت سے۔
Waah Atif bhai kamal kar diya ❤
— Safder Aadeez 🇮🇳 (@safazim) October 11, 2019
صفدر آدیز کا تعلق جمشید پور انڈیا سے ہے انہوں نے ٹوئٹر پر عاطف اسلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا واہ عاطف بھائی کمال کردیا۔
❤️❤️❤️
— Ashif Haque 🇮🇳 (@BeingAshifHaque) October 11, 2019
بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے اشفاق حق نے عاطف اسلم کی تعریف کی۔

صرف ٹوئٹر پر نہیں بلکہ یوٹیوب پر بھی عاطف اسلم کو بھارتیوں سے بے حد محبت ملی۔ جتیندر ٹھاکر نامی صارف نے لکھا وہ جات(ذات) اللہ ہے جس کو بات اچھی لگی لائک ضرور کرے۔ ناش نسیم نامی صارف نے ہندی میں نہایت خوبصورت بات لکھی’’چاہے خوبصورت آواز ہندوستان کی ہو یا پاکستان کی، اس سے احساس ہوتا ہے کہ ہم ابھی بھی انسان ہیں۔ کاش یہ نفرت ختم ہوجائے، آمین۔
دلیپ کمارسنگھ نے لکھا کس کس کو یہ حمد سن کر سکون ملتا ہے۔ ہرپریت سنگھ نامی صارف نے بھارتی پنجاب سے عاطف اسلم کو محبتوں سے نوازا۔ اس کے علاوہ پون گوداکیا نامی صارف نے لکھا پاکستان نے دنیا کو عظیم گلوکار دیئے ہیں۔ عاطف اسلم کے لیے بھارت سے بہت سارا پیار۔
As always awesome❤️❤️❤️❤️❤️❤️
— Vanshikaaa (@its_vanshu) October 11, 2019
بھارتی شہر اجمیر سے وانشیکا نے لکھا عاطف اسلم بہت اچھا گایا جیسا کہ آپ ہمیشہ اچھا گاتے ہیں۔
Wohi khuda hai 😍😍❤️❤️ amazing 😍
— Nimish Gupta (@itsnimish27) October 11, 2019
گورکھ پور بھارت سے نیمیش گپتا نے عاطف اسلم کی آواز کو سراہتے ہوئے لکھا ’’وہی خدا ہے‘‘زبردست۔
😇😇
— Sagarika (@Sagarik68940691) October 11, 2019
بھارت کے شہر کولکتہ سے تعلق رکھنے والی ساگریکا نے بھی عاطف اسلم کی آواز کو سراہا۔
محمد تحسین شکیل نے لکھا آپ کی آواز میں جادو ہے۔
Atif sir love from Bangladesh
Main apka bahut bada fan hu— Sagar Sheikh (@md_sagar_sheikh) October 11, 2019
صرف بھارت سے نہیں بلکہ لوگوں نے بنگلہ دیش سے بھی عاطف اسلم کے لیے محبت بھرے پیغامات بھیجے ہیں۔ ساگر شیخ نامی صارف نے لکھا عاطف سر ڈھیرسارا پیار بنگلہ دیش سے میں آپ کا بہت بڑا مداح ہوں۔ ماشااللہ
Mashallah
— Sagar Sheikh (@md_sagar_sheikh) October 11, 2019
