English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جموں وکشمیر حکومت کشمیر کے ہر ضلع میں 50 پی سی اوز قائم کریگی



جموں وکشمیر حکومت لوگوں کو بلا معاوضہ کال کرنے کے لئے کشمیر ڈویژن کے ہر ضلع میں 50 پی سی او کھولے گی۔
کشمیر کے ڈویژنل کمشنر بصیر احمد خان نے منگل کو ساؤتھ ایشین وائر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی سی اوز کے قیام کے لئے مقامات اور دیگر طریق کار کو پہلے ہی حتمی شکل دے دی گئی ہے اور جلد ہی اس پر کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا ، "ہندوستان سانچار نگم لمیٹڈ کے حکام کو فہرست اور دیگر تفصیلات فراہم کی گئیں ہیں اور کام جلد ہی شروع ہوجائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ عوام ان پی سی اوز میں بلا معاوضہ کالنگ کی سہولیات حاصل کریں گے۔
وادی میں مواصلات کو آسان بنانے کے لئے حکومت کا تازہ ترین اقدام پوسٹ پیڈ موبائل فون صارفین کے لئے معطل موبائل سروس کی بحالی کے چند دن بعد آیا ہے۔تاہم ، موبائل انٹرنیٹ سروس اور پری پیڈ موبائل سروس وادی میں معطل ہیں۔



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے