English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عاطف اسلم سارہ جیسی بیوی ملنے پرخدا کے شکرگزار

خدا نے انہیں سارہ جیسی خوبصورت اورخوب سیرت بیوی دی، سالگرہ مبارک ہو
گلوکارعاطف اسلم اور سارہ بھروانا 2013 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نامورپاکستانی گلوکارعاطف اسلم نے اپنی اہلیہ سارہ بھروانا کی سالگرہ کے موقع پران کے لیے انتہائی جذباتی اور محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔عاطف اسلم نے گزشتہ رات انسٹاگرام پراپنی اور اپنی اہلیہ سارہ بھروانا کی ایک خوبصورت تصویرشیئرکی اورتصویر کے ساتھ جذباتی پیغام لکھ کرخدا کا شکرادا کیا کہ خدا نے انہیں سارہ جیسی خوبصورت اورخوب سیرت بیوی دی۔عاطف اسلم نے پیغام میں لکھا ’’اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤگے، الحمد اللہ۔ بعد ازاں عاطف نے اپنی بیوی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تمہارا بہت شکریہ میری لائف پارٹنر بننے کے لیے اور میرے ساتھ زندگی کے اتنے سال صبر سے گزارنے کے لیے، سالگرہ مبارک ہو۔‘‘اس سے قبل بھی کئی موقعوں پرعاطف اسلم اپنی اہلیہ کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرچکے ہیں۔ گزشتہ برس عاطف اسلم نے اپنی اور سارہ کی ایک خوبصورت تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک لڑکی تھی، جس نے مجھے اپنا دیوانہ بنادیا تھا، میں کیوں زندگی میں اتنا خوش ہوں کیونکہ اس نے مجھے زندگی کے کئی مرحلوں پرمتاثرکیا ہے میں بالکل عام سا انسان تھا لیکن اس نے مجھے خاص بنایا۔واضح رہے کہ عاطف اسلم اور سارہ بھروانا 2013 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کا ایک 5 سال کا بیٹا احد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے