ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ اور شہرہ آفاق اداکار امیتابھ بچن کی طبیعت بگڑ گئی، جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق جگر کے عارضے میں مبتلا معروف اداکار امیتابھ بچن کو خرابی صحت کے باعث ناناوتی اسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں ان کے لیے ایک مخصوص کمرہ تیار کیا گیا ہے جس میں انتہائی نگہداشت کی تمام سہولیات موجود ہیں۔ اسپتال کے کمرے میں اہل خانہ کے علاوہ کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی جبکہ خاندانی ذرائع بھی امیتابھ بچن کی بیماری کے حوالے سے چپ سادھے ہوئے ہیں۔

