پری میڈیکل کی طالبہ ہوں شوبز میں آنے کا شوق اچانک نہیں ہوا
جلدناظرین کو ٹی وی کی ایک بڑی کاسٹ کی سیریل میں نظر آئوںگی‘ ماڈل و اداکارہ رباب سے گفتگو
کراچی( کلچرل رپورٹر) شوبز کی دنیا صرف چمک دھمک کا نام نہیں بلکہ اس کے ذریعے اپنے کلچرل کو دنیا میں روشناس کراتے ہیں اور یوں کلچرل کے حوالے سے دنیا میں ہمارے ملک کا مقام لوگوں کی نظر وں میں آتا ہے۔ ان خیالات کااظہار ماڈل و اداکارہ رباب نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ اداکاری کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں رباب نے کہا کہ وہ پری میڈیکل کی طالبہ ہیں شوبز کی جانب آنے کا شوق انہیں اچانک نہیں ہوا بلکہ یہ ان کا بچپن کا شوق تھا جس کی تکمیل کا اب آغاز ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں اچھی اور معیاری فلمیں بن رہی ہیں سابقہ دور کی فلموں نے بھی دنیا میں نام بنایا ۔روس اور چین کے فلمی مقابلوں میں ہماری فلموں نے کامیابی حاصل کی پاکستانی فلموں کو غیر معیاری کہنے والے اداکاری اور شوبز کی دنیا سے نہ واقف ہیں انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ایک بڑی کاسٹ کی سیریل میں آپ کو ٹی وی اسکرین پر نظر آئینگی جس کی ان دنوں ریکارڈنگ چل رہی ہے۔

