English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راحت فتح علی اور عاطف اسلم سعودیہ میں پرفارم کرینگے

ریاض( نیٹ نیوز) پاکستان کے بڑے میوزیکل اسٹار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان سعودی عرب میں اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔ سعودی جنرل انٹرنیٹمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور ریاض سیزن کے سربراہ ڈاکٹر ترکی آل شیخ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان25 اکتوبر کو ہمارے پاکستانی اور انڈین بھائیوں اور بہنوں کا ریاض میں انتظار کریں گے۔ اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر سینکڑوں افراد نے اس ایونٹ کی تعریف کی۔ پاکستان پلے بیک گلوکار ‘میوزک کمپوزر عاطف اسلم نے چارٹ ٹائپنگ کے متعدد گانوں کو ریکارڈ کیا ہے جبکہ راحت فتح علی خان اپنی قوالی موسیقی اور مسلم صوفیا کی عقیدت مند موسیقی کیلئے مشہور ہیں۔ 11 اکتوبر سے15 دسمبر تک70 روز تک جاری رہنے والے ریاض سیزن میں دنیا بھر سے آنیوالے ثقافتی طائفے اور تفریحی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے