اونٹاریو (ساؤتھ ایشین وائر):
کینیڈا کے شہریوں نے انتخابات میں اس بار پارلیمنٹ میں 18 سکھوں کو منتخب کیا ہے۔ 2014 کے انتخابات میں بھی یہ تعداد اتنی ہی تھی۔ اونٹاریو میں10 ، برٹش کولمبیا میں4 ، البرٹا میں3اور کیوبیک میں1،اس طرح کل18 سکھ ارکان پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔ ان میں سے 13 کا تعلق لبرل پارٹی سے ، چار کا کنزرویٹو پارٹی سے اور ایک این ڈی پی سے ہے۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق کینیڈا اور ہندوستان دونوں میں سکھ کل آبادی کا تقریبا 2فیصد ہیں، لیکن کینیڈا میں سکھ کمیونٹی کے 18 ارکان پارلیمنٹ ہیں جبکہ ہندوستان میں لوک سبھا میں 13 ممبران سکھ ہیں۔