English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کو گرفتار کیے جانے کا امکان

وزارت خارجہ میں بنائی گئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پرہنگامہ کھڑا کر دیا ہے
ڈپٹی کمشنرچارسدہ کی کرسی پربیٹھنے والے شخص کو گرفتارکیا گیا تو حریم شاہ کو کیوں نہیں ؟
جو وزارت خارجہ کے کمیٹی روم کو محفوظ نہیں کر سکتے وہ ملک کی کیا حفاظت کریں گے؟صارف
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو وزارت خارجہ میں ویڈیوز بنانے پر قانونی کاروائی کرتے ہوئے گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹک اسٹار حریم فاروقی کی وزارت خارجہ میں بنائی گئی ویڈیو نے ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک ماڈل اور حکومتی شخصیات پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ جو وزارت خارجہ کے کمیٹی روم کو محفوظ نہیں کر سکتے وہ ملک کی کیا حفاظت کریں گے؟۔صارفین کا کہنا ہے کہ ماڈلز کی اہم سرکاری اداروں تک رسائی ناقابلِ برداشت ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین نے نہ صرف ٹک ٹاک ا سٹار کو وزارت خارجہ تک رسائی دینے والے افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے بلکہ صارفین نے حریم شاہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا بھی کہا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کی گرفتاری سے سب کو پیغام ملے گا کہ اہم سیاسی اداروں کو کوئی بھی شخص تفریحی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کر سکتا۔اس حوالے سے ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرچارسدہ کی کرسی پربیٹھنے والے شخص کو اسی وقت گرفتارکرکے جیل میں ڈالاگیااورمقدمہ درج کیاگیا۔آج حریم شاہ نے وزارت خارجہ کے دفترکے حساس ترین کمرے میں ٹک ٹاک وڈیو بنائی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ قانون کا ڈبل سٹینڈرڈ عوام کا منہ کب تک چڑاتا رہے گا۔ایک صارف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صاحب یہ کام ٹھیک نہیں ہے۔ایک صارف نے کہا کہ کیا ہم بھی ادھر جا کر تصاویر بنا سکتے ہیں؟۔ایک صارف نے کہا کہ حریم شاہ کو اپنے خاص لوگوں کے ہمراہ گرفتار کرنا چاہئے اور یہاں پر دوبارہ داخلے پر پابندی لگانی چاہئے۔ایک غیر سنجیدہ لڑکی حکومتی املاک کا مذاق اڑا رہی ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا اپنی وائرل ویڈیو پر ردِعمل سامنے آ گیا
میں نے وہاں پر کوئی بل پاس نہیں کیا صرف ایک ویڈیو ہی بنائی،روکنے کی بجائے سپورٹ کیا
جس شخص نے مجھے وہاں بلایا تھا اس کا نام نہیں بتا سکتی‘ٹک ٹاک گرل کی نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک پر حریم شاہ کی بنائی گئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نیا محاذ کھول دیا ہے۔ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کا وزارت خارجہ میں بنائی گئی وائرل ویڈیو پر ردِعمل سامنے آ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حریم خان کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میں وزارت خارجہ کے آفس کس سے ملنے گئی یہ نہیں بتا سکتی۔حریم شاہ کا کہنا ہے کہ جس شخص نے مجھے وہاں بلایا تھا اس کا نام نہیں بتا سکتی۔مجھے پتہ چلا کہ شاہ محمود قریشی صاحب آئے ہیں اس لیے گئی تھی تاہم وہاں پر ان سے ملاقات نہیں ہو سکی جس کے بعد میں نے آفس کے اندر جانے کی اجازت مانگی جو مجھے مل گئی۔میں نے وہاں پر ویڈیو بنائی مجھے کسی نے نہیں روکا۔حریم شاہ نے کہا کہ میں اپنے ایک قریبی ذرائع کی مدد سے وزارت خارجہ جانے میں کامیاب ہوئی،مجھے وہاں پر روکا نہیں گیا بلکہ سپورٹ کیا گیا۔میں وزارت خارجہ اکیلے ہی گئی تھی۔وہاں پر موجود ایک شخص کو کہا کہ میری ویڈیوز اور تصاویر بنائے۔حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے انکوائری کے حوالے تاحال کسی حکومتی شخصیت کی کال موصول نہیں ہوئی۔حریم شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے کوئی گناہ نہیں کیا جو میں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے ڈرتی۔وہاں پر کوئی تصویر بنانا یا ویڈیو بنانا کوئی غلط کام نہیں ہے۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ میں کہیں بھی جاتی ہوں تو وہاں کی ویڈیو بنا کر اپلوڈ کر دیتی ہوں۔ویڈیو اپلوڈ کرنے کا مقصد کچھ اور نہیں تھا۔حریم شاہ نے کہا کہ میں نے وہاں جا کر کوئی بل پاس نہیں کیا نہ ہی کوئی دراز چھیڑا، صرف ویڈیو ہی بنائی تھی۔اگر ویڈیو بنانے میں کوئی غلط بات ہوتی تو وہاں موجود متعلقہ افراد مجھے منع کرتے لیکن انہوں نے تو مجھے سپورٹ کیا۔

حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں داخل ہونے کی ویڈیو پر تنازع
وزیراعظم کو وزارت خارجہ میں حریم شاہ کو رسائی دینے والی شخصیت کا نام بتا دیا گیا
وزیراعظم کے نوٹس لینے پر افسران کی دوڑیں لگ گئیں ‘کپتان نے متعلقہ شخص کو بلا کر جھاڑ پلائی
کانفرنس ہال وزات خارجہ کا ہے جس کو غلط انداز میں پیش کر کے وزیراعظم آفس سے منسوب کیا گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کو وزارت خارجہ میں حریم شاہ کو رسائی دینے والی شخصیت کا نام بتا دیا گیا۔عمران خان نے متعلقہ شخص کو بلا کر جھاڑ پلائی اور ناراضی کا اظہار کیا۔حریم شاہ کی وزات خارجہ کے کانفرس ہال میں بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم آفس نے بھی اس کا نوٹس لے لیا ہے،وزیراعظم آفس کے نوٹس لینے کے بعد وزارت خارجہ کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس نے ٹک ٹاک ا سٹار حریم شاہ کے وزارت خارجہ کے آفس میں ویڈیو بنانے کا نوٹس لے لیا ہے اور ہم حریم شاہ کو وزارت خارجہ کے آفس تک رسائی دینے والے شخصیت کے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ذرائع زیراعظم آفس کے مطابق حریم شاہ پی ایم آفس کی ایک اہم شخصیت کی اجازت کے بعد وہاں داخل ہونے میں کامیاب ہوئیں۔حریم شاہ کو وزیراعظم آفس کا دورہ کروایا گیا اور ویڈیو بنانے کی اجازت دی گئی۔انٹیلی جنس ادارے نے وزیراعظم عمران خان کو متعلقہ شخصیت کے بارے میں بتا دیا۔وزیراعظم ۔خیال رہے آج ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی ایک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ ماڈل اس ویڈیو میں وزیراعظم آفس کے اندر موجود ہیں۔تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ جس کانفرنس ہال میں موجود ہیں اس کا وزیراعظم ہاؤس یا آفس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بلکہ یہ کانفرنس ہال وزات خارجہ کا ہے جس کو غلط انداز میں پیش کر کے وزیراعظم آفس سے منسوب کیا گیا۔ حریم شاہ کو وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم تک رسائی کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ بوڑد روم میں صدارتی چیئر پر بیٹھی ہوئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے