ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف سے ملاقات کے بعد … مریم کو دوبارہ اڈیالہ جیل پہنچادیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو طلوع آفتاب کے وقت سروسز ہسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو طبیعت کی خرابی کے باعث رات کو سروسز ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم رات کو 3 بجے ہی جیل حکام سروسز ہسپتال انہیں لینے کیلئے پہنچ گئے۔ جیل حکام کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے بنیادی ٹیسٹ ہوچکے ہیں جن کی رپورٹس نارمل آئی ہیں، پنجاب حکومت کا آرڈر ہے کہ انہیں فوری طور پر جیل منتقل کیا جائے۔جیل حکام کی جانب سے مریم نواز کی گرفتاری کے مطالبے کی سروسز ہسپتال انتظامیہ نے مخالفت کی، ڈاکٹرز نے کہا کہ مریم نواز کے مزید ٹیسٹ ہونا باقی ہیں، اس کے بعد ہی انہیں ڈسچارج کیا جاسکتا ہے۔ جیل حکام اور ڈاکٹرز کے درمیان کئی گھنٹے تک مریم نواز کی گرفتاری کے حوالے سے مذاکرات ہوتے رہے جس کے بعد طلوع آفتاب کے وقت ڈاکٹرز نے ہتھیار ڈال دیے اور مریم نواز کو ڈسچارج کردیا۔ ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی جیل حکام مریم نواز کو لے کر کوٹ لکھپت جیل روانہ ہوگئے۔مریم نواز کی دوبارہ جیل منتقلی سے پہلے ہی پولیس کی جانب سے سروسز ہسپتال کے وی وی آئی پی بلاکس کی سیکورٹی میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں