کشمیری دانشور سید عبد الرحمن گیلانی کادل کادورہ پڑنے سے انتقال
نئی دہلی(ساؤتھ ایشین وائر)
کشمیری دانشور اور دہلی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر سید عبد الرحمن گیلانی کاجمعرات کودل کادورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔
پروفیسر گیلانی جنھیں2001 کے پارلیمنٹ حملہ کیس میں سزائے موت سنائی گئی تھی لیکن بعد میں سپریم کورٹ نے انہیں بری کردیا تھا ،کے اہل خانہ نے ساؤتھ ایشین وائر کوبتایا کہ جمعرات کی شام ان کا انتقال ہوا۔گیلانی ، دہلی یونیورسٹی کے ذاکر حسین کالج میں عربی کے استاد تھے ،ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور دو بیٹیا ں شامل ہیں۔
2016میں پروفیسر گیلانی کوشہید کشمیری رہنما محمد افضل گور وکی شہادت کی برسی کے موقع پرنو فروری کو نئی دلی میںپریس کلب آف انڈیا میں ایک تقریب منعقد کرنے پر دس فروری کو بغاوت کامقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
