کٹھوعہ (ساؤتھ ایشین وائر):
مقبوضہ کشمیر میں جموں کے علاقے کٹھوعہ میں بھروال سرحد کے قریب جمعرات کی شب بارڈر سکیورٹی فورسز نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی رات 9 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا ۔سیکورٹی اہلکاروں نے بھی ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
