نیو یارک( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی صرف ایک تقریب میں اکیس جھوٹے دعوے کئے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی ویب سائٹ پر امریکی صدر ٹرمپ کے حالیہ خطاب کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے صرف ایک خطاب میں اکیس جھوٹے دعوئے کئے۔ ادھر وائٹ ہائوس کے ترجمان اسٹیفن نے اپنے ٹوئٹ میں اخبارات اور نیوز ایجنسیوں پر طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امید ہے کہ آج کے اجلاس کے بارے میں سچی خبریں دیکھنے کو ملیں گی۔

