English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں پلاسٹک کے انڈوں کے معاملے کا ڈراپ سین

پی سی ایس آئی آر نے تمام انڈوں کو اصلی اور غذائیت سے بھرپور قرار دے دیا
انڈے فریز کئے گئے تھے جس کی وجہ سے انڈوں کے اندر کا لیکویڈ جم گیا تھا‘رپورٹ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پلاسٹک کے انڈوں کو قبضے میں لینے کا معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پی سی ایس آئی آر نے تمام انڈوں کو اصلی اور غذائیت سے بھرپور قرار دے دیا۔چند روز قبل سندھ فوڈ اتھارٹی نے شہری کی شکایت پر کراچی کے علاقے ڈیفنس کی ایک دکان پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں مرغی کے انڈے قبضے میں لے لیے تھے۔وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ یہ انڈے پلاسٹک سے تیار کیے گئے ہیں۔ یہ ایک حیرت انگیز خبر تھی اور شہر میں اس سے بہت بے چینی بھی پھیل گئی تھی لیکن آج پی سی ایس آئی آر نے ان انڈوں کو تحقیق کے بعد غذایت کے لیے بھرپور قرار دیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان انڈوں میں سندھ فوڈ اتھارٹی کے ضابطے کے مطابق تمام اجزا موجود ہیں لیکن یہ انڈے فریز کیے گئے تھے جس کی وجہ سے انڈوں کے اندر کا لیکویڈ جم گیا تھا جس سے یہ تاثر ابھرا کہ یہ انڈے پلاسٹک سے بنائے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے