سرینگر(ساؤتھ ایشین وائر):
مقبوضہ کشمیر میں جموں کے علاقے میں علاقائی سیاسی جماعت نیشنل پینتھرزپارٹی کے کارکنوں نے پارٹی چیئرمین کی صدارت میں مقبوضہ جموں کشمیر کو مرکز کے زیرانتظام کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔
پارٹی کے کارکنوں نے مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی کے خلاف نعرہ بازی کی اور ریاست کو یونین ٹریٹری میں تبدیل کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کے حق میں نعرے بازی کی ۔
سینیئر رہنما و سابق وزیر ہریش دیو نے احتجاج کے بعد ساؤتھ ایشین وائر کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار نے ریاست کے نہ صرف ٹکڑے کیے بلکہ ریاست کی حیثیت ہی ختم کردی جہاں اب لیفٹنٹ گورنر پوری انتظامیہ کا ہیڈ رہے گا۔تاریخ میں آج تک ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی بھی ریاست کا درجہ ختم کیا گیا ہو ۔
ہم مرکزی سرکار سے اپیل کرتے ہیں کہ ریاست جموں کشمیر کو پھر سے ریاست کا درجہ دیا جائے ۔
واضح رہے کہ 31 اکتوبر سے قبل ہی دونوں مرکزی زیر انتظام علاقوں کے لیے لیفٹنٹ گورنرز کی تقرری کا حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔
