English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گلوکارہ مومنہ مستحسن کی ڈانس وڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل

مومنہ نے رقص کرتے ہوئے جو لہنگا پہنا ہوا ہے اس میں نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں
ظاہر ہورہا ہے وہ محض ایک گلوکارہ نہیں بلکہ اچھا رقص کرنا بھی جانتی ہیں‘مداح کی تعریف
کراچی(کلچرل ڈیسک) گلوکارہ مومنہ مستحسن کی ڈانس وڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن اپنی گائیکی کی وجہ سے سب کو بے حد پسند ہیں، انہیں اصل پہچان کوک اسٹوڈیومیں عالمی شہرت یافتہ گلوکار نصرت فتح علی خان کے ساتھ آفریں آفریں گا کر ملی تھی، جس کے بعد وہ راتوں رات مشہورہوگئیں تھیں۔تاہم اب ان کی ایک وڈیووائرل ہوئی ہے جس سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ وہ محض ایک گلوکارہ نہیں بلکہ اچھا رقص کرنا بھی جانتی ہیں۔ مومنہ وائرل ہونے والی وڈیومیں خود بہت محظوظ ہوتے ہوئے رقص کررہی ہیں۔دوسری جانب مومنہ نے رقص کرتے ہوئے جو لہنگا پہنا ہوا ہے وہ اس میں نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ جس کی مداح بھی خوب تعریف کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے