English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر:ریاست کا درجہ ختم کرنے پرلداخ میں ہڑتال

جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو کالعدم کرنے اور لداخ کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانے کے خلاف کرگل میں مکمل ہڑتال ہے۔
لداخ کے ضلع کرگل میں ہڑتال کی کال جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے دی ہے ۔ کرگل میں تمام دکانیں، کاروباری ادارے ، سرکاری اسکول اور بیشتر دفاتر بند رہے۔
مرکز کے زیر انتظام دو نئے علاقے جموں و کشمیر اور لداخ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 144 ویں یوم پیدائش کے موقع پر وجود میں آئے ہیں۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ناصر حسین منشی نے ساؤتھ ایشین وائرسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے لیہہ اور کرگل میں لیفٹیننٹ گورنر کے روٹیشنل ہیڈ کوارٹر سمیت اپنے حقوق کا مطالبہ کیا لیکن ہمارا مطالبہ پورا نہیں کیا جس کی وجہ سے ہمیں ہڑتال کی کال دیناپڑی۔انہوں نے کہا کہ کرگل کی عوام ہمیشہ سے ہی ریاست جموں و کشمیر کو تقسیم کرنے کے خلاف رہی ہے۔
اس سے قبل بھی دراس کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے لداخ کو مرکز کے زیرانتظام علاقہ بنانے کے فیصلے کی مخالفت کی تھی اور یہ مطالبہ کیا تھا کہ وہ جموں و کشمیر کے ساتھ ہی رہنا چاہتے ہیں۔نیوز ویب سائٹ القمرآن لائن کے مطابق جمعرات کی صبح ایک تقریب کے دوران رادھا کرشنا ماتھر کو مرکز کے زیر انتطام علاقہ لداخ کے پہلے لیفٹننٹ گورنرکے عہدہ کا حلف دلایا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے