English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر اور لداخ میں دو نئے ریڈیو اسٹیشنوں کا آغاز

مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر ، اور لداخ میں نومبر کے پہلے ہفتے میں دو نئے ریڈیو اسٹیشنوں کا آغاز کیا جائے گا۔
سرکاری ذرائع نے ساؤتھ ایشین وائرکو بتایا کہ دو نئے ریڈیو اسٹیشنزآزاد کشمیر کی سرحد سے متصل کشمیر میں ، اور کارگل سے تقریباًکلومیٹر کے فاصلے پر ہیمبوٹنگنگلہ ، لداخ میں قائم کیا جائے گا۔ دونوں مقامات کو ان کی اسٹریٹجک اہمیت کے لئے منتخب کیا گیا ہے اور دونوں یونین ٹیریٹری میں مقامی آبادی تک حکومتی رسائی کے لئے یہ اہم کردار ادا کریں گے۔
13 ہزار فٹ سے بلندی پر واقع ہیمبوٹنگنگلہ، آل انڈیا ریڈیو کا بلند ترین ایف ایم اسٹیشن ہوگا۔
وسیع تر کوریج کو یقینی بنانے کے لئے پہاڑی علاقوں کے اندر بھی ایف ایم ٹرانسمیٹر نصب کئے گئے ہیں ،جن میں پیٹنائٹپ ، نوشہرہ ، ادھم پور ، ریاسی ، پونچھ اور بھدرواہ کے علاقے شامل ہیں ہیں۔ جموں اور سری نگر میں پبلک براڈکاسٹنگ کے ادارے موجودہ سیٹ اپ کے علاوہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے