آرٹیکل 370 کے خاتمے کے 3 ماہ بعد اثاثے بھی بھارتی حکومت کو منتقل کردیئے گئے
سرینگر/اسلام آباد/بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکار نے 5 اگست کو آرٹیکل 370 کے تحت جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے تقریباً 3 ماہ بعد ریاست کو سرکاری طور پر 2 مرکزی حصوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے اثاثے بھی مرکزی حکومت کو منتقل کر دیے ہیں۔ انسانی حقوق کی پامالی کے متعلق درج شکایات کی سماعت کا اختیار بھی مرکز کے پاس چلا گیا ہے اور مودی سرکار کی صوابدید پر ہی فیصلے ہوں گے۔ بھارت میں اب ریاستوں کی کُل تعداد 28 ہوگئی جبکہ مجموعی طور پر یونین ٹیریٹریز کی تعداد 9 ہو جائے گی۔ جموں و کشمیر آئین اور پینل کوڈ جمعرات سے ہی ختم ہو گیا۔

