ابھی تک تقریباً دس لاکھ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے ہیں‘ ایف بی آر ذرائع
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایف بی آر نے گذشتہ مالی سال کے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تار یخ میں 30نومبر تک توسیع کر دی ہے۔گذشتہ روز ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا آخری دن تھا۔ اس سے قبل یہ تاریخ 30 ستمبر تھی، جسے بڑھاکر 31 اکتوبر2019کیا گیا تھا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو ذرائع کے مطابق ابھی تک تقریباً دس لاکھ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے ہیں۔ جبکہ گذشتہ سال 29 لاکھ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے تھے۔

