ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوک اسٹوڈیو کا ٹرین حادثے کی وجہ سے نئی قسط جاری کرنے سے معذرت

 کراچی: گزشتہ روز ہونے والے تیز گام ٹرین حادثے کے پیش نظر کوک اسٹوڈیو نے اپنے نئی سیزن کی تیسری قسط جاری کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ 

کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں گزشتہ روز آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 74 مسافر جاں بحق اور 90 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، افسوس ناک سانحے پر شوبز انڈسٹری سمیت دنیا بھر سے تعزیتی پیغام بھیجے گئے اور اب کوک اسٹوڈیو کی جانب سے بھی ہولناک سانحے کے باعث اپنی نئی قسط جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حال ہی میں کوک اسٹوڈیو کا 12 واں سیزن شروع کیا گیا جس کے اب تک کئی گیت ریلیز کے فوراً بعد ہی مقبول ترین گیتوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں اور آج کے روز اس سیزن کی تیسری قسط ریلیز کی جانی تھی تاہم کوک اسٹوڈیو کی انتظامیہ نے ٹرین حادثے کے پیش نظر یہ قسط ریلیز کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

کوک اسٹوڈیو کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے تیز گام ٹرین حادثے میں شہدا اور زخمیوں کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کی تیسری قسط ریلیز نہیں کی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رحیم یار خان؛ تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی سے 74 مسافر جاں بحق اور 90 زخمی

ٹوئٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ہماری دعائیں حادثے میں متاثر ہونے والے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں