کراچی( کلچرل رپورٹر) فلم اسٹار میرا نے شوبز سے علیحدگی پر غور شروع کردیا‘ آئندہ زندگی مذہبی انداز میں گزاریں گی‘ ذرائع کے مطابق فلم اسٹار میرا جو ان دنوں دبئی میں ہیں جہاں ان کا دو ماہ قبل ایک انتہائی خطرناک آپریشن ہوا تھا تاہم اب وہ روبصحت ہیں۔ شوبز کی معروف شخصیت سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ میں موت کے منہ سے واپس آئی ہوں۔ انسان کی زندگی کا کچھ بھروسہ نہیں ہے اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ شوبز چھوڑ دوں گی اور آئندہ زندگی مکمل مذہبی انداز میں گزاروں گی۔

