عام افراد اسکریچ کارڈ خریدنے سے گریز کریں جس میں پرکشش انعامات پیش کئے جاتے ہیں، پیمرا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی( پیمرا) نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو چینلز کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی ٹی وی کے لاٹری پروگرام کیخلاف پاکستان سٹیزن پورٹل پر متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ پیمرانے اپنے خطوط کے ذریعے متنبہ کیا ہے کہ بول ٹی وی کے لاٹری پروگرام کے عام لوگ اسکریچ کارڈ خریدنے سے گریز کریں جس میں مکانات‘ کاریں‘ بائیک اور دیگر پر کشش انعامات کے طور پر بڑے انعامات پیش کئے جاتے ہیں۔ ضابطہ اخلاق نے2015 کے ضابطہ اخلاق کی دفعات کے ساتھ ایک میٹنگ میں اس معاملے کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا ہے جس کی مجاز اتھارٹی نے منظوری دیدی ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکٹرانکمیڈیا (پروگرام اور اشتہارات) ضابطہ اخلاق ‘2015 کی شق14(6) کی پیروی میں‘ تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو لاٹری پروگرام نشر کرنے سے روکنے کا مشورہ دیا گیا ہے جو عام لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

