English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی وی کراچی کا کل پاکستان مقابلہ نعت خوانی

پہلی اور دوسری کی کیٹگیری میں15 سال سے کم عمر لڑکے اور لڑکیوں جبکہ دوسرے اور تیسرے میں25 سال تک کے لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا
مقابلہ نعت خوانی میںہرکیٹگیری میںاول آنیوالے نعت خواں فائنل مقابلے میں شرکت کیلئے اسلام آباد جائیں گے
کراچی(پ ر)کل پاکستان مقابلہ نعت خوانی ً (صوبائی ) صوبائی سطح پر منعقد ہونے والے ً کل پاکستان مقابلہ نعت خوا نی ً کے مقابلے میں صوبہ سندھ کے تمام اضلاع سے ثناء خواں لڑکے اور لڑکیوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔ یہ مقابلہ چار کیٹا گریز پر مشتمل ہے جس میں پہلی کیٹیگری میں 15 سال سے کم عمر کے لڑکے، دوسری کیٹیگری میں15 سال سے کم عمر کی لڑکیاں جبکہ تیسری کیٹیگری میں 15 سے 25 سال کے لڑکے اور چوتھی کیٹا گری میں 15 سے 25 سال کی لڑکیاں شامل ہیں۔ اس نعتیہ مقابلے میں ججز کے فرائض مشہور نعت خواں شکیل مدنی، ڈاکٹر شہزاد احمد اور عمران ساجن نے انجام دیئے ہیں۔ مقابلہ نعت خوانی کی ہر کیٹیگری میں اول آنے والے نعت خوان فائنل مقابلے میں شرکت کے لئے اسلام آباد جائینگے۔ میزبانی کے فرائض عنبرین حسیب امبر نے انجام دیئے ہیںجبکہ پیشکش سید حسیب حسن رضوی اور شاہد نیاز کی ہے۔ ً کل پاکستان نعتیہ مشاعرہ ًبارہ ربیع الاول کی مناسبت سے ً کل پاکستان نعتیہ مشاعرہ ً کراچی مرکز سے فواد حسین پیش کرینگے۔ اس نعتیہ مشاعرہ میں شرکت کرنے والے شعراء کرام میں افتخار عارف، بشری اعجاز، شیری فرخ، ریاض ندیم نیازی، اعجاز رحمانی، سحر انصاری، صبیح رحمانی، شکیل مدنی، طاہر سلطانی، جمال احمد، حمیرہ راحت اور قمر وارثی شامل ہیں۔ میزبانی کے فرائض مشہور کمپیئر امبرین حسیب عنبر نے انجام دیئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے