English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوشل میڈیا پر پرائیویٹ ویڈیوز لیک کیسے ہوئیں، رابی پیرزادہ نے بتادیا

میری ذاتی تصاویر اور ویڈیوزا سمارٹ فون میں موجود تھیں جو کچھ عرصہ پہلے فروخت کر دیا تھا
غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہونے پر سائبر کرائم سیل سے رجوع کر لیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیو اپ لوڈ ہونے پر گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل سے رجو ع کرلیا۔نامور گلوکارہ رابی پیر زادہ نے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ایف ائی اے سائبر کرائم سرکل کو درخواست دے دی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئی فون ایکس انہوں نے میپل لیف کمپنی سے خریدا، یہ موبائل فون خراب ہونے پر ایک روز قبل اسی کمپنی کو واپس کردیا اور اس فون کے متبادل نیا فون حاصل کیا۔درخواست میں اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پرانے فون میں موجود ڈیٹا چوری کر کے ان کے دوستوں کو بھجوایا گیا۔ ویڈیوز اپ لوڈ کرنے سے ان کی اور فیملی کی بدنامی ہو رہی ہے لہذا ان ویڈیوز کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ایف ائی اے نے درخواست وصول کرنے کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا سلسلہ رکوانے بارے گلوکارہ پی ٹی اے سے بھی رجوع کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے