کراچی: گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ان کی نازیبا اورغیر اخلاقی ویڈیوز لیک کرنے والوں کے لیے پیغام جاری کیاہے۔
دوروز قبل رابی پیرزادہ کی نازیبا اور غیراخلاقی ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھیں۔ ویڈیوز لیک ہونے کے حوالے سے کئی باتیں سامنے آئیں۔ کسی نے کہا کہ یہ ویڈیوز رابی پیرزادہ کے سابق بوائے فرینڈ نے لیک کی ہیں، جب کہ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ رابی پیرزادہ کے فون سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز چرائی گئی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: رابی پیرزادہ کا نازیبا ویڈیوز کیخلاف ایف آئی اے سے رابطہ
ویڈیوز کے حوالے سے رابی پیرزادہ کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا تھا اور لوگ جاننے کے لیے بے چین تھے کہ آخر رابی پیرزادہ کا اس کے بارے میں کیا کہنا ہے۔ تاہم گزشتہ روز انہوں نے ایک مختصر سی ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے،
’’جو بندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔‘‘
#SaveaSoul
”جوبندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کریگا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔”#RabiPeerzada— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) November 2, 2019
دوسری جانب رابی پیرزادہ نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ شیئر کی ہے جس میں لکھا ہوا ہے’’مجھے اپنے ہونے پر افسوس ہے‘‘۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: رابی پیرزادہ کی خودکشی سے متعلق خبروں پر والد کا بیان سامنے آگیا
واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے ویڈیوز کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کرکے تحقیقات کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
