کراچی: کراچی کے رکشہ ڈرائیور نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کا گیت گا کر مہوش حیات پر سحر طاری کردیا۔
سماجی کام ہوں یا کسی کی حوصلہ افزائی تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات ہر دم ہر وقت دوسروں کی رہنمائی کے لئے تیار رہتی ہیں اور اکثر سوشل میڈیا پر پاکستان کے چھپے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لئے پیش پیش رہتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ رکشہ ڈرائیور کی مسحوکن آواز کی تعریف کنے بنا نہیں رہ سکیں۔
فیضان لاکھانی نامی سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے کراچی کی سڑکوں پر رکشہ چلانے والے ایک ڈرائیور کی آواز کو دنیا کو دکھایا۔ ویڈیو میں رکشہ ڈرائیور نہایت ہی خوبصورت آواز میں شہنشاہ غزل مہدی حسن کا مشہور زمانہ گیت ’زندگی میں تو سب ہی پیار کیا کرتے ہیں‘ گا رہے ہیں۔
This auto rickshaw driver in Karachi is an amazing talent, spotted him singing Mehdi Hassan’s songs at a stop. Qasim Ali says he wanted to be a classical singer but poverty shattered his dreams and he’s forced to drive rickshaw to earn his bread and butter. pic.twitter.com/6U1vdZn13d
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) November 2, 2019
رکشہ ڈرائیور کی گلوکاری کو سن کو یہ کوئی نہیں کہ سکتا کہ یہ آواز ایک عام سے شخص کی ہے لیکن جس خوبصورت انداز سے رکشہ ڈرائیور نے گلوکاری کی وہ قابل تعریف ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی آواز نے مہوش حیات کو بھی داد دینے پر مجبور کردیا ہے۔
What a beautiful voice !
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) November 3, 2019
مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رکشہ ڈرائیور کی آواز کی تعریف کرتے ہوئے اسے مسحور کن قراردیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مہوش حیات کی آوازمیں ’آج جانے کی ضد نہ کرو‘ کے مداح دیوانے ہوگئے
دوسری جانب رکشہ ڈرائیور قاسم نے بھی اپنی گلوکاری کے حوالے سے بتایا کہ وہ کلاسیکی موسیقار بننا چاہتے تھے لیکن غربت اُن کی راہ میں آڑے آگئی اور پیٹ بھرنے کے لئے رکشہ چلانے پر مجبور کردیا۔
