English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رابی پیر زادہ نے شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا

القمر

 کراچی: گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی نازیبا اورغیراخلاقی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیارکرلی۔

گلوکارہ رابی پیرزادہ دوسروں پرتنقید کرنے کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں لیکن گزشتہ ہفتے گلوکارہ کی نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں  جس کے بعد وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گئی تھیں۔

رابی پیرزادہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے موقف کا مداحوں کی جانب سے انتظار کیا جارہا تھا ۔ گلوکارہ نے ٹوئٹر کے ذریعے کہا تھا کہ جوبندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رابی پیرزادہ کا ویڈیو لیک کرنیوالوں کے لیے پیغام

اب گلوکارہ نے ٹوئٹرپرہی شوبزسے کنارہ کشی اختیارکرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ “میں رابی پیرذادہ شوبزسے کنارہ کشی اختیارکرتی ہوں ۔ اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کومعاف کرے اورمیرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے.”

رابی پیرزادہ نے اپنی ٹوئٹ کے آخرمیں قرانی آیت بھی لکھی کہ عزت اور ذلت دینے والا صرف اللہ ہی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے